تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف پولیس نے فوری ایکشن لیاہے‘شہبازشریف

قانون سے کوئی بالاتر نہیں اورقانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 16 اکتوبر 2017 18:45

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں اورقانون سب کے لئے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف پولیس نے فوری ایکشن لیاہے اورپولیس نے ایم پی اے کے بیٹوں کو گرفتار کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :