وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاسابق چیف جسٹس (ر) اجمل میاں کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 16 اکتوبر 2017 18:11

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاسابق چیف جسٹس (ر) اجمل میاں کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر) محمداجمل میاںکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔