وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 16 اکتوبر 2017 18:11

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس میںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے اورپاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں اوریہ سیاسی عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔