ترکی میں 60غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:06

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل دیکیلی سے غیر قانونی طریقوں سے ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 60 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹل سیکیورٹی ٹیموں نے پٹرولنگ کے دوران دیکیلی کے کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار نقل مکانی کرنے والے ایک گروپ کوحراست میں لے کر کوسٹل سیکیورٹی کمانڈ آفس میں پہنچا دیا ہے۔نقل مکانی کرنے والے گروپ میں افغان اور شامی شہری شامل ہیں جنہیں صحت کے کنٹرول اور دیگر ضروری کارروائی کے بعد ازمیر کے شعبہ مہاجرت میں بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :