ھنگو ، ٹل میں سلنڈر دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 16 اکتوبر 2017 18:06

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) تحصیل ٹل میں سلنڈر دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ٹل پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز دوپہر کے وقت ٹل کسٹم آفس کے قریب اچانک دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد ٹل پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تا ہم دھماکہ ایک بوری کے اندرسلینڈر کے پٹھنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

سلینڈر دھماکے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ سلینڈر کو ئی نا معلوم شخص نے چرا کر کہیں لے کر جا رہا تھا تا ہم کسی خوف کی وجہ سے کسٹم آفس کے قریب کچھ فاصلے پرگندگی میں پھینک دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ شر پسند عناصرنے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اس طرح کی حرکت کی ہو ۔ ٹل پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ ۔

متعلقہ عنوان :