چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں لیاقت علی خان شہید کی 66ویں برسی کی تقریبات کا نعقاد

پیر 16 اکتوبر 2017 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ خان لیاقت علی خان کی 66ویں برسی کے موقع پربلدیہ کورنگی کے زیر انتظام شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونزکے اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد ،تدریسی عمل کے آغاز اسمبلی میں لیاقت علی خان شہید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کے انعقاد کے علاوہ اسکولوں کے طلباء و طالبات نے تقریری مقابلوں ،ٹیبلوں اور ملی نغموں کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں لیاقت علی خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان شہید کی 66ویں برسی کے موقع پر طلباء و طالبات کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اپنے محسنوں کو یاد رکھنے والی قومیں ترقی اور کامرانیوں کی منزلیں طے کرتی ہیں انہوںنے لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانیان پاکستان کے مشن کی تکمیل کرکے ہی پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک استحکام اور خوشحالی لاسکتے ہیں انہوںنے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیںاور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے علم کی ذریعے کاوشوں کو بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :