امیر جماعت اسلامی سراج الحق 12نومبر کو باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پیر 16 اکتوبر 2017 18:06

امیر جماعت اسلامی سراج الحق 12نومبر کو باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ ..
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق 12 نومبر کو باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔جماعت اسلامی باجوڑ کے مرکزی قائدین نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے ہی ایف سی آر کی مخالف ہے اور ہر سطح پر جماعت اسلامی کی قیادت نے قبائل کے حقوق اورایف سی آر کے مخالفت کے لیے آواز اٹھائی ہے ، قاضی حسین احمد کی قبائلیوں سے دلی قربت سب پر عیاں ہیں ، ہارون رشید نے اسمبلی کے فلور پر ان کے حقوق کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی ہے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی باجوڑ نہ صرف ایف سی آر بلکہ قبائل کے تمام حقوق کے لیے ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ جلسہ 12نومبر کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی وزراء اور پارلیمانی لیڈر ان بھی شرکت کریں گے۔ یہ جلسہ ان لوگوں کے اعتراضات کا جواب ہوگا جنہوں نے اسلام آباد دھرنے پر کہا تھا کہ جلسے میں مردان چارسدہ کے لوگ آئے تھے یہاں صرف باجوڑ کے تمام اقوام دنیا کو دکھا دیں گے کہ قبائل کے لوگ اپنے حقوق کے لیے اور ایف سی آر کے خاتمے کے لیے بیدار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں نہ صرف عسکری دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے بلکہ فاٹا میں سیاسی دہشتگردی ، معاشی دہشتگردی اور انتظامی دہشتگردی کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائل ایک بار پھر دھوکہ گیا یا ان کے ساتھ دھوکہ ہوگیا لیکن اس سے یہ واضح ہوا کہ مسلم لیگ ن پارٹی اور مرکزی حکومت دونوں ہی قبائل کی دشمن ہیں اور انہوں نے قبائل کے ساتھ دشمنی مول لیکر ایک بڑی غلطی کی جس کا خمیازہ انہیں اگلے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :