ٹور آف ترکی سائیکل ریس ، آخری رائونڈ بیلجیئم کے نام

آخری مرحلے میں کھلاڑیوں میں زبردست جوش و خروش ، برتری حاصل کرنے کیلئے سب نے بھرپور زور لگایا

پیر 16 اکتوبر 2017 17:56

ٹور آف ترکی سائیکل ریس ، آخری رائونڈ بیلجیئم کے نام
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے فیصلہ کن مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ آخری رانڈ بیلجیئم کے ایڈورڈ کے نام رہا ۔ ایونٹ میں مجموعی برتری نے اٹلی کے ڈیئگو کو ٹائٹل کا حقدار بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے فیصلہ کن مرحلے میں دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ سائیکلسٹ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب پرجوش نظر آئے ۔ بیلجیئم کے سائیکل سوار ایڈورڈ تھیونز نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری مرحلہ اپنے نام کیا ۔اٹلی کے ڈیئگو اولیسی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ، تاہم مجموعی برتری کی بنیاد پر انہوں نے ایونٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا ۔

متعلقہ عنوان :