محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بائولر میں سے ایک ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی

عامر کیخلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹ لے جاتے ہیں،کوہلی کا انٹرویو میں اعتراف

پیر 16 اکتوبر 2017 17:56

محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بائولر میں سے ایک ہیں،بھارتی کپتان ویرات ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پروگرام میں شرکت کی تو انہوں نے عامر خان کے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستانی بالر محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بالر میں سے ایک ہیں۔ آپ کو ان کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹ لے جاتے ہیں۔

کوہلی نے ماضی میں بھی محمد عامر کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار گیند بازی کے بعد ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح بالنگ کی میں اس پر ان کی تعریف کرنا چاہوں گا۔ جب وہ بالنگ کر رہے تھے اسی وقت میں نے ان کی تعریف کی تھی۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا اسپیل کھیلنے میں کامیاب رہا۔ وہ ایک ورلڈ کلاس بالر ہیں۔یاد رہے ایشیا کپ ہی کے دوران ویرات کوہلی نے اپنا بیٹ بھی محمد عامر کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر کے یادگار اسپیل میں انہوں نے ویرات کوہلی کی بھی وکٹ لی تھی۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 180 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :