حکومت ،فوج اور عدلیہ کے درمیان ایک بال برابربھی دراڑنہیں ہے،انجینئراحسن اقبال

حکومت پاک فوج اورپاک فوج حکومت کی پشت پرکھڑی ہے،ہم سب ایک کشتی کے سوارہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی وضاحت کے بعد بات ختم ہوگئی،پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کاجھومرہیں،کیپٹن حسنین اورتین سپاہیوں کی شہادت پرفخرہے،ہم اس بیانیے کے خلاف ہیں جوہرچیزکا ستیاناس کرناچاہتا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اکتوبر 2017 17:09

حکومت ،فوج اور عدلیہ کے درمیان ایک بال برابربھی دراڑنہیں ہے،انجینئراحسن ..
ننکانہ صاحب (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت ،فوج اور عدلیہ کے درمیان ایک بال برابربھی دراڑنہیں ہے،حکومت پاک فوج کی پشت اور پاک فوج حکومت کی پشت پرکھڑی ہے،ہم سب ایک کشتی کے سوارہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکی وضاحت کے بعد بات ختم ہوگئی،پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومرہیں، کیپٹن حسنین کے ساتھ شہید ہونے والے تین سپاہیوں کی شہادت پربھی فخرہے،ہم اس بیانیے کے خلاف ہیں جو ہرچیزکا ستیا ناس کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے آج ننکانہ صاحب میں کرم ایجنسی میں پاک فوج کے بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کیپٹن حسین کے گھراظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن حسنین کی شہادت پرپوری قوم کوفخرہے۔کیپٹن حسنین ایف سی کے بہادرآفیسرتھے۔

(جاری ہے)

ہمیں کیپٹن حسنین کے ساتھ شہید ہونے والے تین سپاہیوں کی شہادت پربھی فخرہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوان خطرات سے گھبراتے نہیں۔

پاکستانی قوم کے جذبوں کوکوئی شکست نہیں دے سکتا۔ پاکستان کوایسا پاکستان بنائیں گے جس میں تمام مذاہب کے لوگ متحد ہوں ۔دہشتگردوں کومکمل شکست دیں گے۔پاکستان کی فوج ،پولیس اور عوام متحد اور کمربستہ بھی ہے۔ ہمیں شہادتوں پرفخرہے۔ شہیدوں نے جوقربانیاں کی تاریخ رقم کی ہے ۔دہشتگردی کی جنگ میں ہماری قربانیوں کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ حکومت ،فوج اور عدلیہ کے درمیان ایک بال برابربھی دراڑنہیں ہے۔پاکستان کومعاشی طاقت بنانے کیلئے سب اپنااپناکرداراداکررہے ہیں۔ہم سب ایک کشتی کے سوارہیں۔طوفانوں میں گھیری کشتی کونکالنے کیلئے سب کواپنے حصے کاچپوچلاناہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاک فوج کی پشت اور پاک فوج حکومت کی پشت پرکھڑی ہے۔حکومت اور پاک فوج ایک جسم ہے۔

ہم دونوں قوم کی پشت پرکھڑے ہیں۔جس ملک کاداخلی استحکام کمزورہوتاہے وہ ملک غیرمستحکم ہوجاتاہے۔مضبوط پاکستان کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔پاکستان مضبوط پاکستان کیلئے دہشتگردی کے ساتھ معیشت کی مضبوطی کی بھی جنگ لڑرہا ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے وضاحت دی بات ختم ہوگئی۔میرابیان فوج کیخلاف نہیں تھا۔ہم عزت کرتے ہیں۔پاک فوج کے قربانیاں دینے والے جوان ہمارے ماتھے کاجھومرہیں۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان آدھاگلاس بھراہواہے اور آدھاخالی بھی ہے ہماری چوائس ہے کہ ہم باقی گلاس کوبھرتے ہیں یاخالی کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں ایک بیانیہ ایساہے جوہرچیزکاستیاناس کرناچاہتاہے۔ہم اس بیانیے کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :