معروف ہالی وڈ اداکار جیرارڈ بٹلر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 17:05

معروف ہالی وڈ اداکار جیرارڈ بٹلر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال ..
لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ):معروف ہالی وڈ اداکار جیرارڈ بٹلر کی موٹر بائیک سے کار ٹکرانے کے بعد بائیک تباہ ہو گئی ،جیرارڈ بٹلر حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 300فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف ہالی وڈ اداکار جیرارڈ بٹلر اپنی بائیک پر سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ انہیں اوور ٹیک کرتے ہوئے ایک کار نے ٹکر مار دی ۔

حادثے میں جیرارڈ کی بائیک مکمل تباہ ہو گئی جبکہ اداکار خود بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ وہاں قریب سے گزرتے ہوئے لوگوں نے معروف اداکار کو ابتدائی طبی امداد کے لیے911پر کال کی ۔ امدادی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اداکار کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں جیرارڈ بٹلر کوابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔