ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپیئن شپ میں واپڈا کے ریسلرز کی شاندار کارکردگی‘دو گولڈمیڈل حاصل کئے

پیر 16 اکتوبر 2017 17:18

ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپیئن شپ میں واپڈا کے ریسلرز کی شاندار کارکردگی‘دو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) واپڈا کے ریسلرز نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے دو گولڈمیڈل حاصل کئے ۔ چمپیئن شپ 13 سے 15 اکتوبر 2017 ء تک ترکی کے شہر ڈالیان میں منعقد ہوئی ۔تین روزہ ورلڈ بیچ چمپیئن شپ میں پاکستان کے دو ریسلرز نے شرکت کی اور اِن دونوں ریسلرز کا تعلق واپڈا سے ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ریسلرز نے چمپیئن شپ میں اپنی اپنی کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کئے ، جس کی پاکستان ریسلنگ کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی ۔ عنایت اللہ نے مائنس 70کلو گرام کیٹگری میں جبکہ محمد انعام نے مائنس 90کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتے۔چیئرمین واپڈا ، اتھارٹی کے ارکان اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے دونوں ریسلرز کو اُن کی فقید المثال کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ واپڈاکے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :