اوورسیز پاکستانی خاتون کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے واگزار

امریکہ میں مقیم زاہدہ شہناز کے علامہ اقبال ٹائون لاہور میں واقع مکان پر کرایہ دار نے قبضہ کر رکھا تھا‘افضال بھٹی

پیر 16 اکتوبر 2017 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوششوں سے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے واگزار کر الیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنراو پی سی افضال بھٹی نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی خاتون زاہدہ شہنازمجید نے کمیشن کو درخواست دی کہ کرایہ دار نے ان کے کریم بلاک،علامہ اقبال ٹائون لاہور میں واقع مکان کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا، مکان کو ناجائز قبضہ سے واگزار کر ایا جائے۔

افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو ریفر کی گئی جس کے ارکان کی کوششوں سے مذکورہ مکان سے قبضہ ختم کراکے اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ او پی سی کی کوششوں سے ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :