روز مرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

حکومت روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے‘ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید

پیر 16 اکتوبر 2017 17:17

روز مرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) روز مرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہ سبزی،نہ دال غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے،حکومت روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ، حکومت وقت نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا۔عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں ، عوام حکومت کی طرف سے رلیف کو ترس گئے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے۔