عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی پرامن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور مظلوم و محروم طبقات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 16 اکتوبر 2017 17:17

عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی پرامن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ‘ذکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن سمیت جرائم کو کنڑول کرنے کے لیے عدل وانصاف کا مضبوط نظام ہی پر امن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت معاشرتی ، تہذہبی ، تمدنی، لسانی اور سیاسی لحاظ سے خطرات و مسائل کا شکار ہے ۔

ہمارے ملک کے حکمران ہر شعبے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف سمیت تمام معاملات میں عام اور غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور مظلوم و محروم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ایسا نظام جس میں وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ہر غریب کے بچے کو قلم اور کتاب ملے پینے کے لیے صاف پانی مہیا ہو اورعلاج معالجہ کی سہولتیں میسر ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان ، عدل و انصاف ، روزگار کی فراہمی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے ملک میں شریعت محمدؐی کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں غربت اور معاشرے کے اندر مختلف طبقوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے تو یہ کام اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔