سعودی عرب ، مکہ المکرمہ میں مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ میں مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے المعیصم کی مارکیٹ میں ہفتے کی شام ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں ریال کا نقصان ہو گیا ۔ آگ اس قدر خطرناک تھی کہ وہاں سے اٹھنے والا دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق المعیصم میں واقع پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ میں جہاں گھریلو فرنیچر اور دیگر اشیاءکی دکانیں ہیں ہفتے کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

اگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے متعدد ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ فائر فائٹرز نے متاثرہ مقام کے اطراف میں مخصوص کیمیکل کا اسپرے کر دیا تاکہ آگ دیگر دکانوں تک نہ پہنچ سکے جبکہ دکانداروں نے بھی شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی دکانیں خالی کرنا شروع کر دیں تھیں۔