روسی انٹر پارلیمنٹری یونین کا اجلاس ،روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد مذمت منظور

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) روس میں انٹر پارلیمنٹری یونین کے اجلاس کے دوران ایران کی کوششوں سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین آئی پی یو کے اجلاس کے دوران میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کے لئے ایران اور سات دیگرممالک کی جانب سے پیش کی گئی شق کو بھاری ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

مذمتی قرار داد ایران ، بنگلادیش، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مراکش، ترکی اور سوڈان نے پیش کی۔ اس قرارداد کی بنیاد پر اجلاس کے شرکاء نے میانمار میں مسلمانوں کے لئے کھڑے کئے جانے والے انسانی بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ قرارداد کی شق میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ حملوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ روکنے اور پناہ گزینوں کی محفوظ وطن واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :