تھانہ دینہ پولیس نے چھ رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا، مقدمہ درج

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تھانہ دینہ پولیس نے چھ رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملک ساجد حسین انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم شعیب اصغر ایس آئی شکیل آفتاب اے ایس آئی ودیگر نے ڈکیت گینگ ٹریس کیا اور رنگے ہاتھوں چھ ملزمان آفاق احمد، اخترشاہ، بلال، شہباز، عارف، قیصر محمود کو بمعہ اسلحہ اور موٹرسائکلز گرفتار کرلیا جن کے خلاف تھانہ دینہ میں اور دیگر تھانوں میں متعدد ڈکیتی راہزنی سرقہ بالجبر کے مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ دینہ نے ملزمان کوعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ جسمانی حاصل کرلیا۔ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :