خاتون سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

خاتون سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) میرپورخاص کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایات جاری کیں کہ وقوعے سے متعلق تمام تر انکوائری اقدامات کواپنی سپرویژن میں یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاتون اور اسکے اہلخانہ کو تحفظ وانصاف فراہم کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو ممکن بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کھوکراپار تھانہ کی حدود میں لڑکی کے مبینہ اغواء کی واردات کے حوالے سے اخبارات میں شائع ایک خبر پر بھی آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایات جاری کیں کہ بلاکسی تاخیر فوری طور پر تمام تر پولیس اقدامات اٹھاتے ہوئے مغوی لڑکی کی بازیابی سے متعلق انتہائی سنجیدہ کاوشوں کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ وقوعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کو بھی یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :