مشہور فلم سٹار متھیرافلم،،عارفہ ،،میں پہلی بار ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہو ں گی

متھیرا دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم میں پھولن کا کردار ادا کر رہی ہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

مشہور فلم سٹار متھیرافلم،،عارفہ ،،میں پہلی بار ایک منفرد کردار میں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مشہور فلم سٹار متھیرا دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم،،عارفہ ،،میں پہلی بار ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہو ں گی، متھیرا فلم میں پھولن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جو فلم کے ولن دائود کی محبوبہ کا ہے اس فلم میں متھیرا ناظرین کو ایک گھریلو لڑکی کے طور پر سادہ شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دیں گی ۔ ،دائود کا کردار کہنہ مشق اداکار شارق محمود نے نبھایا ہے۔جو اس سے قبل مزاحیہ اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ عارفہ فلم 80 کی دہائی کے ایک سانحے پر مبنی ہے،فلم کے ہدایتکارمعروف لکھاری ابو علیہ کی یہ پہلی فلم ہے جو دسمبر میں ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :