ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی ہم ملکر کام کرتے رہیں گے، سعد رفیق

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی ہم ملکر کام کرتے رہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی ہمیں کسی بات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے، نظام چلے گا کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا، پاکستان کو 2018 میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے، ریلوے کی آمدن 18 سے بڑھا کر 40 ارب تک لے گئے ہیں،تمام ریلوے کراسنگز پر جدید سگنل سسٹم لگائے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی، کسی بات کو متازع نہیں بنانا چاہیے، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جھگڑا ہو مگر ایسا نہیں ہوگا اور ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نظام چلے گا کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا، پاکستان کو 2018 میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں سی پیک لٹکا نہیں، اس پر بات چیت جاری ہے، طویل المعیاد قرضہ بھاری مارک اپ پر نہیں لیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن 18 سے بڑھا کر 40 ارب تک لے گئے ہیں، مال گاڑیوں کی تعداد 182 سے بڑھا 3318 سالانہ تک پہنچادی ہے اور مسافر ٹرینوں کے انجنوں کی تعداد 160 سے 325 کردی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریٹ انجن کی تعداد 8 سے بڑھا کر 95 کردی ہے اور تمام ریلوے کراسنگز پر جدید سگنل سسٹم لگائے جائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ریلوے نے اب تک حکومت سے کوئی امدادی پیکیج نہیں لیا۔