سعودی عرب ، ٹائر اسکریچنگ ، ایک طالب علم جاں بحق ، کئی زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 16:44

سعودی عرب ، ٹائر اسکریچنگ ، ایک طالب علم جاں بحق ، کئی زخمی
جازان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جازان میں ٹائر اسکریچنگ کے دروان ایک نوجوان نے پرائمری اسکول کے 17سالہ لڑکے کو ہلاک کر دیا اور اپنے بھائی کو زخمی کردیا۔ 2اور ساتھی بھی لہولہان ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سول دفاع کی ٹیمیوں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کی مرہم پٹی کی اور انہیں مزید علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔اطلاعات ہیں کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم ہمیشہ امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوتا تھا۔ اس حادثے کی وجہ سے پورے اسکول میں سوگ کا ساماں ہے۔