لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبرفنانس اور ممبر واٹر واپڈا کے تقرر کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں

پیر 16 اکتوبر 2017 16:41

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبرفنانس اور ممبر واٹر واپڈا کے ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبرفنانس اور ممبر واٹر واپڈا کے تقرر کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے مزید کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار مجیب الحسن کی درخواست کی سماعت کی جس میں چیئرمین واپڈا ، فنانس اور واٹر ممبرز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ آئین مشترکہ مفادات کونسل کو واپڈا کی نگرانی کا اختیار دیتا ہے لیکن آئینی اختیار ہونے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ واپڈا میں چیئرمین اور ممبرز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار موجود نہیں ہے۔