متحدہ عرب امارات میں دل ٹوٹنے کے بعد ایک شخص نے خود کشی کرنے کے لئے منشیات کی 24گولیاں نگل لیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 16:36

متحدہ عرب امارات میں دل ٹوٹنے کے بعد ایک شخص نے خود کشی کرنے کے لئے  ..
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ میں 21 سالہ عرب شہری نے بریک اپ کے بعد خودکشی کے لیے منشیات کی 24 گولیاں نگل لیں۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔ اس شخص کے گولیاں نگلنے کی اطلاع ملتے ہی فورا اسے شارجہ کے کویتی اسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل ٹیم نے فورا اسے طبی امداد فراہم کی اور اب اسے ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا تاکہ وہ دوبارہ خودکشی کی کوشش نہ کر پائے۔ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اس شخص کی خودکشی کرنے کی اطلاع دی ۔ پولیس کو کہنا ہے کہ اس شخص کی میڈیکل صورتحال بہتر ہوتے ہی اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کیس کی تحقیقات کے لیے کیس بوہیرہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔