ابوظہبی سے لاتعداد غیر قانونی ٹیکسیاں پکڑی گئیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 16:18

ابوظہبی سے لاتعداد غیر قانونی ٹیکسیاں پکڑی گئیں
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) ذرائع کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے پیش نظر ابوظہبی میں لاتعداد غیر قانونی ٹیکسیاں پکڑی گئیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ٹریفک پولیس نے اتوار کے روزمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے 3 ماہ میں ذاتی ملکیت کی 659 گاڑیاں پکڑی ہیں جو کہ شہر میں ٹیکسی کے طور پر استعمال کی جا رہیں تھیں۔ اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اسکے علاوہ پولیس نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ٹیکسیوں میں بیٹھنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :