ایران کے موضوع پر امریکا کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا،فرانسیسی صدر

پیر 16 اکتوبر 2017 16:32

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں ایران کے موضوع پر امریکا کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے ٹیلی ویژن چینل ٹی ایف آئی کے پروگرام میںایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے بارے امریکی صدرکی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکا ایران کے موضوع پر درست پالیسی پر کاربند ہے۔ماکرون نے کہا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :