عام انتخابات کی تیاریاں،

کپتان کو انتخابی دنگل میں اترنے والوں کے نام فائنل کرنے کا مشورہ‘ذرائع

پیر 16 اکتوبر 2017 16:27

عام انتخابات کی تیاریاں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) عام انتخابات کی تیاریاں، کپتان کو انتخابی دنگل میں اترنے والوں کے نام فائنل کرنے کا مشورہ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اندر انتخابات کی تیاریوں کا حکم تو دے دیا گیا ہے لیکن امیدواروں کے نام فائنل نہ کرنے سے تحریک انصاف کے حلقوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے مر کزی پارٹی رہنماوں نے کپتان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کردیں کیونکہ اگر انتخابات سے دو ماہ پہلے نام فائنل کیے گئے تو پارٹی کے اندر محاذ آرائی میں اضافہ ہوگاانتخابات کے قریب جاکر نام فائنل کرنے سے بہت سے لوگ ناراض بھی ہونگے ، اگر اب نام فائنل کردیئے جاتے ہیں تو جہاں پارٹی کو اچھی تیاری کا موقع ملے گا وہیں جو لوگ اب ناراض ہونگے انہیں منانا بھی آسان ہوگا رہنماوں کا مشورہ ہے کہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقے میں کام کرنے دیا جائے۔