برطانیہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان

پیر 16 اکتوبر 2017 16:26

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ برطانیہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے مابین حالیہ دنوں میں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ اس موقع پرانہوں نے جوہری معاہدے کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

متعلقہ عنوان :