الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرقومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 15:55

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرقومی و صوبائی اسمبلیوں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ): الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرقومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ۔

(جاری ہے)

اثاثے جمع نہ کروانے پر 7سینیٹرز،71اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں پنجاب کے84، سندھ کے 50،خیبر پختونخواہ کے 38اور بلوچستان کے 11ارکان شامل ہیں۔رکنیت معطل ہونے والوں میں کیپٹن (ر) صفدر، فہمیدہ مرزا ،عائشہ گلالئی ،طارق فضل چودھری اور شاہنواز رانجھا سمیت بڑے نام شامل ہیں۔