Live Updates

اگر میں وزیر اعظم بن گیا تو میں نے کسی کو نہیں چھوڑنا ،عمران خان

پیر 16 اکتوبر 2017 15:55

اگر میں وزیر اعظم بن گیا تو میں نے کسی کو نہیں چھوڑنا ،عمران خان
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اکتوبر2017ء ) :پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر میں وزیر اعظم بن گیا تو میں نے کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو نہیں چھوڑنا،کسی کے ساتھ بھی ان کرپٹ سیاستدانوں کا مک مکا نہیں ہو گا یہ سیدھا اڈیلہ جیل جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کو قوم نے پکڑنا ہے جو انہوں نے عوام کے ساتھ کیا ہے میں تو اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ میں ایک دفعہ وزیر اعظم بن جاؤں تو میں نے ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑنا۔ وزیر اعظم بننے کے لئے انسان کوشش کر سکتا ہے وہ میں کر رہا ہوں۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :