لاہور ہائیکورٹ: پنجاب سروس ٹربیونل میں ججز کی عدم تعیناتیوں پر فریقین سے جواب طلب

پیر 16 اکتوبر 2017 16:26

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب سروس ٹربیونل میں ججز کی عدم تعیناتیوں پر فریقین ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور سروس ٹربیونلز کے رجسٹرار سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے مقامی وکیل مہتاب احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب سروس ٹربیونل میں ججز کی عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار وکیل کے مطابق سروس ٹربیونل میں ججز کی عدم تعیناتیوں سے کیسز التوا کا شکار ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب سروس ٹربیونل میں ججز کی جلد تقرری کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :