لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے رولز کیخلاف وفاقی حکومت کو جلد جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:26

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے رولز کیخلاف وفاقی حکومت کو جلد جواب داخل ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن رولز کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو جلد جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ملک احمد جلیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی اے رولز کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر جواب جمع نہیں کرایا گیا،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹیلی کام رولز کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے ۔