لاہور ہائیکورٹ : ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن ‘ جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواست پر کارروائی ایک روز کیلئے ملتوی

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

لاہور ہائیکورٹ : ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن ‘ جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن کے ساتھ جوڈیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواست پر کارروائی ایک روز کیلئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے ریٹائرڈ سیشن جج جاوید رشید محبوبی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کو جوڈیشل الاوئنس نہ ملنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے ریٹائرڈ سیشن ججز کو الاؤنس دیاجارہاہے لیکن پنجاب کے ریٹائرڈ ہونیوالے جوڈیشل افسروں کو مذکورہ الاؤنس نہیں مل رہا ،درخواست گزار جج نے استدعا کی کہ پنجاب میں ریٹائرڈ سیشن ججز کو بھی جوڈیشل الاوئنس کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :