انتخابی اصلاحات بل ‘عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواستوں پر ہونیوالی پیش رفت کی تفصیل طلب کر لی

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

انتخابی اصلاحات بل ‘عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواستوں ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 ء کیخلاف درخواستوں پر اسی نوعیت کی سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے عوامی تحریک کے رہنمااشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں انتخابی اصلاحات بل کو چیلنج کیا گیا ہے ، دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی اور بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ میں دائر درخواستیں قابل پیش رفت نہیں جس پر عدالت نے یہ نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملے پر ہائیکورٹ کس طرح کارروائی کرسکتا ہے، عدالت نے درخواستگزاروں کے وکلاء کو ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات بل 2017 پر سپریم کورٹ میں ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :