بنوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے اساتذہ کے بائیکاٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) بنوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے اساتذہ کے بائیکاٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔خیبر پختونخوا کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کا مطالبات کے حق میں کلاسوں سے بائیکاٹ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے طلبہ نے اساتذہ کے کلاسوں سے بائیکاٹ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے بائیکاٹ سے قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے،طلبہ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا جا رہا ہے ،طلبہ نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی اور اساتذہ سے بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،خیبر پختونخوا میں سرکاری کالجز کے اساتذہ کا اپ گریڈیشن،بورڈ آف گورنر،پروفیشنل الاونس سمیت مطالبات کے لیے بائیکاٹ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :