پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں دینے سے انکار کردیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا پشاور میں چھبیس اکتوبر کو ہونے والے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے ،کالجز ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بطور پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی نہیں کریں گے،اساتذہ کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک کلاسوں کا بائیکاٹ بھی جاری رہے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے فور ضمنی الیکشن میں ایک سو پچاس کے قریب لیکچررزکی بحیثت پرائیذانگ افیسرڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔