پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:01

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ خوراک اور غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں خوراک کی کمی ،بھوک ،ناقص غذا اور غربت کے خلاف جدوجہد کو موضوع بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے 1945میں خوراک کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھاجس کے بعد اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال 16اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ضرورت سے زائد میسر خوراک کے حامل افراد کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ وہ طبقاتی فرق کو مٹاتے ہوئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا 70فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے دنیا میں خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :