واسا نے 22 گاڑیوں کی خریداری کیلئے محکمہ فنانس کی کفایت شعار کمیٹی سے اجازت کیلئے سمری تیارکرلی

پرانی گاریوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی ، سمری جلد منظوری کیلئے بھجوائی جائیگی ‘ ذرائع

پیر 16 اکتوبر 2017 16:01

واسا نے 22 گاڑیوں کی خریداری کیلئے محکمہ فنانس کی کفایت شعار کمیٹی سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) واسا نے 22 گاڑیوں کی خریداری کے لئے صوبائی محکمہ فنانس کی کفایت شعار کمیٹی سے اجازت کے لئے سمری تیارکرلی ۔ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا )پرانی گاریوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے نئی گاڑیاں خریدے گا ۔

(جاری ہے)

واسا کو پرانی گاڑیوں کی نیلامی سے 3کروڑ 32 لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے ، واسا کی جانب سے نئی گاڑیوں میں کرولا ، ہائی لکس سنگل کیبن ، کلٹس اور رکشہ شامل ہیں ، واسا شہر میں گٹروں کے ڈھکنوں کی بروقت پہنچانے کے لئے دس رکشہ بھی خریدے گا ، رکشوں پر گٹروں کے ڈھکن لاد کر شکایات والی جگہوں پر پہنچایا جاسکے گا ، رکشوں کی خریداری گٹروں کو ڈھانپنے کے لئے کوئیک ریسپانس یونٹ کے قیام کے باعث کیا گیا ۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے امریکہ روانگی سے قبل نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی گئی کہ کفایت شعاری کمیٹی کو کیس منظوری کے لئے بھجوایا جائے ، ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سمری تیار کرلی گئی ہے جسے جلد منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :