کوٹلی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کا انکشاف

پیر 16 اکتوبر 2017 15:52

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کوٹلی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کا انکشاف ۔ 11سالہ عبداللہ ساکن کھڈ گوجراں وائٹ سیل کم ہونے کی بنا پر جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گیا، ایک اور خاتون رشیدہ بیگم بھی وائٹ سیل کی کمی کے باعث ہسپتال میں داخل۔ بتایا جاتا ہے کہ سرساوہ پنجڑہ کے متعدد مریض جو ڈینگی میں مبتلا ہیں راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے دہی علاقوںمیں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :