سانحہ کار ساز کی برسی چاروں صوبوںکی طرح آزاد کشمیر میں بھی پرسوں منائی جائیگی

پیر 16 اکتوبر 2017 15:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد دخترمشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردوں کے سانحہ کار ساز کی برسی چاروں صوبوںکی طرح آزاد کشمیر بھر میں بھی 18اکتوبر کو شایان شان انداز میں منائی جا ئے گی آزاد کشمیر بھر میں پروقار تقریبات منعقد ہونگے جبکہ شہید جمہوریت کے ارواح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی کی جا ئے گی جمہوریت کے استحقام اور دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کی لا زوال قربانیوں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جا ئے گا پی ایس ایف یو تھ کے زیر اہتمام تقریبات ہوں گی پارٹی کے مرکزی اسیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 18اکتوبر کو پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہد ایت پر سیکرٹری جنر ل راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مرکزی عہدیداروں ،ٹکٹ ہو لڈرز ،ضلعی صدور کا اجلاس فلش مین ہو ٹل میں طلب کر لیا ہے جس میں سانحہ کار ساز کے شہد ا ء کو خراج عقیدت پیش کرکے پارٹی کے یوم تاسیس پر گولڈن جوبلی تقریبات کے تاریخی جلسہ عام کے سلسلہ میں اہم فیصلے کیے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :