آن لائن شاپنگ سے خریدے گئے ایپل فون کے ڈبے سے صابن کی ٹکیاں نکل آئیں ، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 15:23

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ): آن لائن شاپنگ سے خریدے گئے ایپل فون کے ڈبے سے صابن کی ٹکیاں نکل آئیں ، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج کل ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی میں نئے نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں وہیں اس ٹیکنالوجی نے مسائل بھی پیدا کئیے ہیں ۔آن لائن شاپنگ نوجوانوں کے لیے ایک پر کشش تصور ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی کثرت اس طریقہ خریداری کو ترجیح دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو اس قدر آن لائن شاپنگ کی طرف مائل دیکھ کر نو سربازوں نے بھی یہاں کا رخ اختیار کر لیا ہے جو آن لائن شاپنگ کے نام پر نوجوانوں سے فراڈ کر رہے ہیں ۔حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوجوان لڑکیوں کو آن لائن شاپنگ سے خریدے گئے ایپل فون کا پارسل موصول ہوتا ہے ۔پہلے وہ پارسل کھلنے کا نام نہیں لیتا اور جب کھلتا ہے تو لڑکیوں کے منہ اس وقت کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ ہزاروں روپے عوض حاصل کیے گئے پارسل میں ایپل فون کی بجائے صابن کی دو ٹکیاں پڑی ہیں ۔اس دوران بنائی ہوئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے ۔