اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،احتساب عدالت نے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اکتوبر 2017 15:13

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت،احتساب عدالت نے سماعت 18 ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ):اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت کی جس میں آج نیب کے ایک گواہ طارق جاوید پر جرح مکمل کرنے کے بعد عدالتی کاروائی 18اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج صبح اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر مبنی ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل کی جانب سے اسحاق ڈار کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔

اس کے بعد عدالت نے کروائی کو 12بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا ۔وقفے کے بعد 12بجے سماعت شروع ہوئی تو نیب کے گواہ طارق جاوید نے ای میل کا ریکارڈ پیش کردیا جب کہ عدالت نے تین صفحات پر مشتمل ای میل کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ آج کی کاروائی میں نیب کے ایک گواہ طارق جاوید پر جرح مکمل کرنے کے بعد عدالتی کاروائی 18اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو مزید دو گواہان مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔