ابو ظہبی میں کثیرتعداد گاڑیوں کے حادثے میں 8 طالبات زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اکتوبر 2017 14:59

ابو ظہبی میں کثیرتعداد گاڑیوں کے حادثے میں 8 طالبات زخمی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر2017ء ) ابوظہبی سے دبئی جانے والے ال رہہ ساحل پر بس کے 6 اور گاڑیوں کے ساتھ حادثے کے نتیجے میں 6 طلبہ اور ایک بس سپروائزر زخمی ہو گئے۔ ابوظہبی پولیس کے مطابق حادثہ سکول بس ، ایک پک اپ اور 5 دوسری گاڑیوں کے درمیان ہوا۔

(جاری ہے)

حادثہ اتوار کے روز ال رہہ ساحل کے قریب پیش آیا جس سے طالبات کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر برئگیڈئیر سلیم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس نے اپنے سے اگلی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہیں رکھا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :