امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری فوجی مشقیں شروع

پیر 16 اکتوبر 2017 15:17

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا کی شدید تشویش کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہو گئیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان مشقوں کے تناظر میں شمالی کوریا نے اپنی سابقہ دھمکی کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام کی جانب میزائل داغ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشقیں کوریا کی سمندری حدود میں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں مجموعی طور پر 40 بحری جنگی جہاز، جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔ امریکا کا بڑا طیارہ بردار جنگی بحری جہار یو ایس ایس رونالڈ ریگن بھی ان مشقوں میں شامل ہے۔ دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں لیکن شمالی کوریا ان کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :