Live Updates

نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا،

اب دستاویزات اکھٹی کی جارہی ہیں، مسلم لیگ (ن) سیاسی بونے جھو ٹے ہتھکنڈوں سے خود کو بڑا ظاہر کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار پر بطور وزیر خزانہ کوئی الزام نہیں، سیاسی مخالفین جمہوریت کو کالا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے 10اگست کو کام ختم کیا ، نگران جج کی موجودگی میں ہمیں انصاف نہ ملنے کا خدشہ ہے ، سپریم کورٹ ہماری نظر ثانی استدعا پر تفصیلی فیصلہ جاری کرے، نیب گواہوں کو بولنے کا موقع نہیں دے رہی ،کیاریٹائرڈ جرنیلوں کو احتساب سے استثنیٰ حاصل ہے، عمران خان کو ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے ہاتھ کیوں کانپ رہے ہیں وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان اور وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 15:16

نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا اور اب دستاویزات اکھٹی کی جارہی ہیں، سیاسی بونے چھوٹے ہتھکنڈوں سے خود کو بڑا ظاہر کرنا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر بطور خزانہ کوئی الزام نہیں ہے، سیاسی مخالفین جمہوریت کو کالا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے 10اگست کو کام ختم کیا ، لیکن جن کاغذات پر دلائل ہورہے ہیں وہ اگست کے ہیں، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ نگران جج کی موجودگی میں ہمیں انصاف نہ ملنے کا خدشہ ہے ، سپریم کورٹ ہماری نظر ثانی استدعا پر تفصیلی فیصلہ جاری کرے، نیب گواہوں کو بولنے کا موقع نہیں دے رہی ،کیاریٹائرڈ جرنیلوں کو احتساب سے استثنیٰ حاصل ہے، عمران خان کو ہتھکڑیلگاتے ہوئے ہاتھ کیوں کانپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔ اسحاق ڈار پر بطور وزیر خزانہ کوئی الزام نہیں ہے، یہ ابھی تک معلوم نہیں کہ اسحاق ڈار پر کونسا جرم ڈالنا ہے،جے آئی ٹی نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہیں، لیکن خط16اگست کو بھیجا گیا ، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ اقامہ پر کردیا گیا، دستاویزات اب اکھٹی کی جاری ہیں۔

کیا ہم بھی کمردرد کا بہانہ بنائیں جلدی جلدی میں کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جلدی میں کھائیںتو منہ بھی جل جاتا ہے، کچھ صاحبان کو کمر دردکے بہانے میں پکی چھٹی مل گئی ہے، جھوٹے پروپیگنڈے سے کرپشن کیس ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ،نواز شریف نے باررہا کہا کہ بتایاجائے کس موقع پر خوردبرد کی گئی۔سیاسی مخالفین جمہوریت کا کالا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں، سیاسی بونے ایسے ہتھکنڈوں سے خود کو بڑا ظاہر کرنے چاہتے ہیں نیب ریفرنس میں ابھی تک اسحاق ڈار کے جرم کا پتہ نہیں چلا، 10 جولائی کو جے آئی ٹی نے رپورٹ جمع کرائی ،اب جس دستاویز پر دلائل ہورہے ہیں، وہ اگست کے ہیں، عمران خان کمردرد کے بغیر ہی طاقت ور ہیں، ہمیں روز اداروں کو مضبوط کرنے کا درس دیا جاتا ہے، اس موقع پر انوشہ رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی آرڈر کا انتظار کررہے ہیں، نگران جج کی موجودگی میں ہمیں انصاف نہ ملنے کا خدشہ ہے، سپریم کورٹ نظرثانی استدعا پر فیصلہ جاری کرے، نیب گواہوں کو بولنے کا موقع نہیں دے رہی، پرویز مشرف پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، کیا عدالتوں پر پرویز مشرف کا بس نہیں چلتا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہماری بات سننے سے انکار کردیا جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے سب کچھ دیکھ رہے ہیں،کیا نیب کورٹ میں صرف سویلین کا احتساب ہوگا، ہمارا احتساب اداروں کی آزادی کا ثبوت ہے، کیا ریٹائرڈ جرنیلوں کو استشنیٰ حاصل ہی اداروں کو اپنی رٹ قائم رکھنی چاہیے، پرویز مشرف کااحتساب کیوں نہٰں ہورہا عمران خان کو ہتھکڑی لگاتے ہوئے ہاتھ کیوں کانپ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات