نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

پیر 16 اکتوبر 2017 15:16

نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرینٹ کی زمین پر پیٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ڈی جی نیب سندھ کو ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سابق چیرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب سندھ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس میں محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :