جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا 10جلدوں پر مشتمل ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا

پیر 16 اکتوبر 2017 15:16

جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا 10جلدوں پر مشتمل ریکارڈ سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کروادیا،سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ریکارڈ 10جلدوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ریکارڈ 10جلدوں پر مشتمل ہے،جلد وں میں رحیم یار خان لیز اراضی کی تمام دستاویزات شامل ہیں،سپریم کورٹ میںپرائیویٹ لیز پر لی گئی18ہزار500ایکڑ اراضی کا ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں فرد،انتقال،لیز ایگریمنٹ،گواہوں کے اقرار نامے و دیگر تفصیلات شامل ہیں۔