این ای120 کی عوام نے ثابت کردیا نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ، مریم نواز

پیر 16 اکتوبر 2017 15:16

این ای120 کی عوام نے ثابت کردیا  نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ این ای120 کی عوام نے ثابت کردیا کہ نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ، این اے 120کے معاملات خود دیکھوں گی، اور عوام کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، والدہ کی مکمل صحت یابی کے لیے عوام دعا کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو مریم نواز نے مزنگ کے علاقہ یوسی 65میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ، مریم نواز نے یوسی چیئرمینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ،این اے 120 کے عوام نے ثابت کیا کہ (ن)لیگ ہی اصل ترجمان جماعت ہے، والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہہوئی ہے والدہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، این اے 120 کے جتنے معاملات ہیں وہ خود انھیں دیکھیں گی اور کارکنوں کے تمام مسائل حل کیئے جائیں گے،پارٹی ورکز اختلافات ختم کر کے منظم انداز میں کام کریں۔

متعلقہ عنوان :