Live Updates

ایک دوسرے پر الزامات لگا کر معاشرہ کھوکھلا کیا جارہا ہے،

جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، تمام بڑے اور اہم منصوبوں میں ہمیشہ جنوبی پنجاب کو فوقیت دی، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 15:16

ایک دوسرے پر الزامات لگا کر معاشرہ کھوکھلا کیا جارہا ہے،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگا کر معاشرہ کھوکھلا کیا جارہا ہے، جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے جہاں انہوں نے ملتان پریس کلب کا دورہ کیا اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر خادم اعلی ٰپنجاب نے ملتان پریس کلب کیلئے بیس لاکھ روپے جبکہ صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے لئے پانچ کروڑ تیس لاکھ اور نو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے علیحدہ علیحدہ گرانٹ کا اعلان کیا، ساتھ ہی ملتان میں جرنلسٹ ہا ئو سنگ فانڈیشن کا سب آفس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں کے وسائل فراہم کئے ہیں،تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی منصوبوں پر عملدرآمد کیا یہی نہیں تمام بڑے اور اہم منصوبوں میں ہمیشہ جنوبی پنجاب کو فوقیت دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ستر برس میں ملک نے بڑے ہچکولے کھائے ہیں، سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، بے بنیاد الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کر معاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :