چین ،ووکس ویگن گروپ کا 2017ء میں گاڑیاں فروخت کرنے کا ریکارڈ

کمپنی نے چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ میں نو ماہ کے دوران 29لاکھ گاڑیاں فروخت کیں 2016ء میں گروپ کے پاس 120فیکٹریاں تھیں جن میں 1030000 گاڑیاں تیار کی گئیں

پیر 16 اکتوبر 2017 14:49

ٹیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ووکس ویگن گروپ چائنا نے 2017ء کے پہلے نو مہینوںکے درمیان چین میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ،یہ دوکمپنیوں ایس اے آئی سی ووکس ویگن اور فاووکس ویگن کا مشترکہ وینچر ہے،گرو پ نے چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ میں جنوری سے ستمبر تک 29لاکھ گاڑیاں فروخت کیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.

(جاری ہے)

4فیصد زیادہ ہیں، صر ف ستمبر میں ووکس ویگن کی فروخت 6.3فیصد کے اضافے سے 406500گاڑیوں تک پہنچ گئی ، ووکس ویگن کی ایس یو وی ایس کے ساتھ فروخت 22لاکھ یونٹ تک پہنچی ، اس طرح اودی کمپنی کی فروخت 418700تک پہنچی ،ووکس ویگن خود کار تیار کنندہ یورپ کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو بارہ قسم کی گاڑیاں تیار کرتی ہیں اور وہ 153ممالک اور علاقوں میں گاڑیاں فروخت کرتی ہیں،2016ء میں گروپ کے پاس 120فیکٹریاں تھیں جن میں 1030000 گاڑیاں تیار کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :